26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:48
پولیس میں بھرتی ہونے والے ریٹائرڈ فوجیوں کا لاہور میں دھرنا
جیو نیوز - لاہور.........پنجاب پولیس میں کنٹریکٹ پربھرتی کئے گئے ریٹائرڈ فوجیوں نے لاہور پریس کلب کےباہر دھرنا دیا۔پولیس کی وردی زیب تن کئے ریٹائرڈ فوجی اپنےمطالبات اورپاک فوج کےحق میں نعرے بازی کرتے رہے۔پنجاب میں سیکڑوں ریٹائرڈ فوجیوں نے پولیس کا کنٹریکٹ منسوخ ہونے پر لاہور پریس کلب کےباہر دھرنا دے دیا۔مظاہرین کا کہنا ہےکہ 2012ءمیں4ہزارسےزائدریٹائرڈ فوجیوں کو پنجاب پولیس میں بھرتی کیا گیا ، ان میں چالیس سال سے زائد عمر کے 2ہزار700 فوجیوں کاکنٹریکٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نےمظاہرین سے مذاکرات کیے اور انہیں یقین دلایا کہ وہ کنٹریکٹ میں توسیع کا معاملہ اٹھائیں گے۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھاکہ موجودہ حالات میں ملازمین کی اتنی بڑی کمی برداشت نہیں کی جاسکتی، پولیس ملازمین کا احتجاج کے باعث ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔