تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:48

2014ء :دنیابھر میں فرض کی ادائیگی کے دوران 60صحافی ہلاک ہوئے

جیو نیوز - نیویارک.........گزشتہ کئی سالوں کی طرح رواں سال بھی صحافیوں کے لیے خطرناک اور خونی رہا۔ اِس مناسبت سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 2014ء کے دوران 60صحافیوں کی ہلاکت ہوئی۔گزشتہ دو دہائیوں سے صحافیوں کے تحفظ اور درپیش خطرات کا ریکارڈ سنبھالنے کا سلسلہ شروع کر نے والی تنظیم کمیٹی برائے تحفظِ جرنلسٹس (CPJ) نے اپنی تازہ رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ 2012ء اور 2013ء کی طرح ختم ہونے والا موجودہ سال بھی صحافیوں کے لیے مہلک اور خونی رہا۔ مختلف شورش زدہ علاقوں میں ذمہ داریاں انجام دینے والے 60 صحافیوں کی ہلاکت ہوئی۔ شام ایک مرتبہ پھر صحافیوں کے لیے خطرناک ملک رہا۔ 17صحافی 2014ء کے دوران شام میں ہلاک ہوئے۔ سی پی جے کے نائب صدر جان ڈانسیزوسکی کے مطابق بظاہر رواں برس ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں کم رہی۔ 2013ء کے دوران 70 صحافیوں کو موت نے نگل لیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.