26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:48
اسلام آباد ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات
جیو نیوز - اسلام آباد ..........اسلام آباد ہائی کورٹ اور ضلعی عدالتوں میں آج سے موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے۔ اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں یکم جنوری تک جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 8جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات رہیں گی۔اس دوران عام مقدمات سماعت کے لیے مقرر نہیں کیے جائیں گے،صرف اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لیے ڈیوٹی جج اپنے فرائض انجام دیں گے۔