26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:48
آئین کےتحت فوجی عدالتیں نہیں بن سکتیں،سینیٹرفروغ نسیم
جیو نیوز - اسلام آباد..........ایم کیو ایم کے سینیٹر فروغ نسیم نے کہاہے کہ فوجی عدالتیں مسائل کاحل نہیں، آئین میں ترمیم کیےبغیرفوجی عدالت ممکن نہیں۔ جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فروغ نسیم کاکہناتھا کہ آئین کےتحت فوجی عدالتیں نہیں بن سکتیں،فوجی عدالتیں مسائل کاحل نہیں، آئین میں ترمیم کیےبغیرفوجی عدالت ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپیڈی کورٹس کاقیام عمل میں لایاجاسکتاہے، پاکستان کاقانون پھانسی کی سزاکی اجازت دیتاہے، یورپی یونین کےقوانین پاکستان میں لاگونہیں کیے جاسکتے، پاکستان کےحالات کاجائزہ لیتےہوئےیہاں قوانین ہونےچاہئیں۔ تحریک انصاف کے وکیل احمد اویس ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ آئین فوجی عدالتوں کی اجازت نہیں دیتا لیکن اسپیڈی کورٹس بننی چاہئیں۔