تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:48

تمام جماعتیں آئین کے دائرے میں خصوصی عدالتوں کے قیام پرمتفق ہیں، کائرہ

جیو نیوز - اسلام آباد........پیپلزپارٹی کے قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ تمام جماعتیں آئین کے دائرے میں خصوصی عدالتوں کے قیام پرمتفق ہیں۔ پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آئین کی حدود میں خصوصی عدالتوں کے قیام پر اتفاق پایا گیا ہے۔ جبکہ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سیاسی قیادت نے قوم کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کی۔ ایم کیو ایم کے فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قانون میں ترمیم صرف دہشت گردی سے متعلق مقدمات کے لیے ہونی چاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.