26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:48
اسپیشل کورٹس کے قیام سے متعلق قانونی مسودہ تیارکرلیا گیا
جیو نیوز - اسلام آباد.......اسپیشل کورٹس کےقیام سےمتعلق قانونی مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسودےکاڈرافٹ اٹارنی جنرل سلمان بٹ اوربیرسٹرظفراللہ خان کی جانب سےتیارکیاگیا جبکہ حامدخان،اعتزازاحسن،فروغ نسیم اوراےاین پی کےوکیل مسودےکاجائزہ لیں گے۔ذرائع کے مطابق مسودےمیں دہشت گردی اوردہشت گردوں کی تعریف کاتعین کیاجائےگا۔ڈرافٹ میں ایسےپیرامیٹرزطےکیےجائیں گےجن سےعدلیہ کی آزادی متاثرنہ ہو۔