تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:48

کراچی : رینجرز کے 2 مبینہ مقابلوں میں 7 دہشت گرد ہلاک

جیو نیوز - کراچی......کراچی کے 2مختلف علاقوں ،سہراب گوٹھ اور سرجانی ٹاؤن میں رینجرز کے دو مبینہ مقابلوں میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گرد مارے گئے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے جنجال گوٹھ میں رینجرز کی کارروائی کے دوران رینجرز اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جن سے اسلحہ بھی ملاہے ، مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ دوسری جانب رینجرز کی ایک اور کارروائی میں سرجانی ٹا ؤن میں رینجرز اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئےجبکہ ایک دہشت گرد فرار ہو گیا ۔ہلاک ہو نے والے دہشت گردوں سے کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے ،مارے جانے والے تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ملزمان کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.