تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:50

زیارت ریزیڈنسی میں صدر مملکت نے پرچم کشائی کی

جیو نیوز - زیارت........صدر مملکت ممنون حسین بلوچستان کے ضلع زیارت پہنچ گئے، وہاں انہوں نے قائداعظم ریذیڈنسی کا دورہ کیا اور قومی پرچم کشائی بھی کی ۔صدر مملکت جو بلوچستان کے تین روزہ دورے پر ہیں، اپنے دورے کے دوسرے روز وہ آج زیارت پہنچے اس موقع پر گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ اور دوسرے حکام بھی موجود تھے جبکہ تقریب میں زیارت کے قبائلی عمائدین بھی شریک ہوئے ۔صدر مملکت نے ریذیڈنسی کےمختلف حصوں کا دورہ کیا اور وہاں رکھی گئیں قائداعظم کےزیراستعمال مختلف اشیاء بھی دیکھیں۔ زیارت میں قائداعظم ریزیڈنسی میں شرکت کےموقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ شہر کے مختلف حصوں اور سڑکوں پر صدر مملکت کی زیارت میں آمد کے حوالے سے خیرمقدمی بینرز آویزاں کئے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.