تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 12:3

بلاول بھٹو زرداری کو ڈاکٹرز نے سفر سے منع کیا ہے، شرجیل میمن

جیو نیوز - کراچی.........پیپلز پارٹی کے وزیر بلدیات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو ڈاکٹرز نے سفر سے منع کیا ہے، بے نظیر بھٹو شہید کی برسی میں آصف علی زرداری یا بلاول بھٹو زرداری شرکت کریں گے۔ شرجیل میمن نے کلفٹن بلاک4 میں شہید ہوش محمد شیدی پارک کا افتتاح کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہمارے لیڈر ہیں، سب کو ان پر اعتماد اور فخر ہے، ڈاکٹرز نے خراب طبعیت کی وجوہات پر بلاول بھٹو زرداری کو سفر کرنے سے منع کیا ہے، بے نظیر شہید کی برسی ضرور ہوگی اور اس میں یا آصف علی زرداری یا بلاول شرکت کریں گے۔ سانحہ پشاور کے حوالے سے شرجیل میمن نے کہا کہ یہ سانحہ دنیا کا سب سے بڑا سانحہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ماضی کی حکومتوں کی نالائقیاں ٹھیک کر رہے ہیں، کراچی آپریشن میں 12 ہزار دہشت گردوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.