تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:7

صحیح معنوں میں جمہوریت کا نفاذ چاہتے ہیں، قائد ایم کیو ایم

جیو نیوز - لندن.........ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صحیح معنوں میں جمہوریت کانفاذ چاہتے ہیں، امن وامان کے قیام کیلئے مقامی پولیس کا نظام ضروری ہے، آبادی میں اضافے کے پیش نظر پاکستان میں نئے انتظامی یونٹ اور نئے صوبے قائم کیے جائیں۔ پورپین پارلیمنٹ کے رکن امجد بشیر نے نائن زیروکا دورہ کیا۔ امجد بشیر سے گفتگو کے دوران الطاف حسین نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام اورعوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے مقامی حکومتوں کے نظام کا قیام ناگزیر ہے۔ اس موقع پر امجد بشیر نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک لبرل اور واحد جماعت ہے جس نے منتخب ایوانوں میں مڈل کلاس کے تعلیم یافتہ افراد کوبھیجا اور ایم کیوایم کسی ایک طبقے کی نہیں بلکہ پاکستان کی تمام قومیتوں کی نمائندہ جماعت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.