تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:24

غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اپنا احتساب بھی ضروری ہے، پرویز رشید

جیو نیوز - اسلام آباد..........وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور پرعوام کے جذبات کا اظہار الفاظ میں ممکن نہیں، سانحہ پشاور کا دکھ آنے والی نسلیں بھی محسوس کرتی رہیںگی،غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اپنا احتساب بھی ضروری ہے۔ اسلام آباد میں سانحہ پشاور کے شہدا کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویزرشید نے کہا کہ قدرتی سانحہ بھلایا جا سکتا ہے، اپنی غلطیوں سے ہونے والا نقصان نہیں، پاکستان میں کسی کو مسلح لشکر قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پاکستان کی حفاظت کی ذمہ داری صرف آئینی اداروں کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.