تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:24

26 دسمبر کو ملک بھر میں ”یوم امن “ منایا جائے گا، طاہر محمود اشرفی

جیو نیوز - لاہور......... پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ 26 دسمبر کو ملک بھر میں سانحہ پشاور کی مذمت اور شہداء اور ان کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے ”یوم امن “ منایا جائے گا۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ یوم امن کے موقع پر73 ہزار سے زائد مساجد میں دہشت گردی کی مذمت اور سانحہ پشاور کے شہداء سے اظہار یکجہتی کی قراردادیں منظور کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام مسالک اور مذاہب کے ماننے والے رہتے ہیں ، کسی کو مسلک ، مذہب ، لسانیت اور صوبائیت کے تعصب کی بنا پر انصاف اور حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.