26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:24
کراچی:لیاری میں دستی بم حملہ،متعدد افراد زخمی
جیو نیوز - کراچی..........کراچی کے علاقے لیاری میں دستی بم حملہ ہوا ہے ۔ پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے غریب آباد میں نامعلوم ملزمان نے دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔