تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:24

لاہور:ہماری منزل جدید اسلامی،جمہوری،فلاحی پاکستان کے موضوع پر سیمینار

جیو نیوز - لاہور........بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر جہاں لوگ اس عظیم ہستی کی پیدائش کی خوشی منا رہے ہیں، وہیں سانحہ پشاور اور ملک میں دہشت گردی کے ناسور نے سب کو اس دن بھی الجھائے رکھا۔ بانی پاکستان، قائد اعظم محمد علی جناح کا ایک سو انتالیس واں یوم پیدائش، اسی مناسب سے ’ہماری منزل جدید اسلامی،جمہوری،فلاحی پاکستان،کے موضوع پر لاہور میں سیمینار منعقد ہوا۔ مقررین نے قائد کے سنہرے اصولوں کو دہرایا تاہم وہ اس بات پر غمزدہ نظر آئے کہ جو اہداف قائد نے اس ملک کے لئے مقرر کئے تھے انہیں حاصل نہیں کیا جا سکا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ قائد نے ہمیشہ ایک ہو کر رہنے کا درس دیا، اس بات کا عزم کرنا ہو گا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کےلئے قومی قیادت جن نکات پر اکٹھی ہوئی ہے،اسے انجام تک بھی پہنچائیں۔ سیمینار کے اختتام پر قائد اعظم اور شہدائے پشاور کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.