26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:24
دہشت گردی اور انتہاپسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، آرمی چیف
جیو نیوز - راولپنڈی........... آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، سیاسی قیادت کی جانب سے اصلاحات اور انتظامی اقدامات قابل تحسین ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا جی ایچ کیو میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں ملک کی سیکیورٹی امور پرغور کیا گیا اور نیشنل ایکشن پلان سے متعلق فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ عوام کے اعتماد کو برقراررکھتے ہوئے قومی اتفاق رائے کو عملی اقدامات میں تبدیل کریںگے، اس سے پہلے وزیر اعظم نواز شریف نے قوم سے خطاب کیا جس میں انہوں نےپارلیمانی جماعتوں کےاجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے بتایاکہ اسپیشل ٹرائل کورٹس بنائی جائیں گی، نیکٹا کو فعال کریں گے، دینی مدارس اورافغان مہاجرین کی رجسٹریشن ہوگی اور اسپیشل اینٹی ٹیرر ازم فورس بھی بنائی جائے گی۔