تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:24

بے نظیر بھٹو کی ساتویں برسی منانے کی تیاریاں جاری

جیو نیوز - گڑھی خدا بخش ..........گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کی برسی کی تیاریاں جاری ہیں۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری جلسے سے خطاب کریں گے ۔ بلاول بھٹو زرداری خراب طبیعت کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکیں گے۔محترمہ بےنظیر بھٹو کی ساتویں برسی 27 دسمبرکو منائی جائے گی۔ گڑھی خدا بخش میں برسی کی تقریبات اور جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ 27 دسمبر کو صبح10بجے قرآن خوانی سے برسی کی تقریبات کا آغازہوگا۔ مزار پر پھول چڑھائے جائیں گے اورلنگر تقسیم کیاجائےگا۔دوپہر2بجے گڑھی خدا بخش میں مرکزی جلسے کاآغاز مشاعرے سے ہوگا،شام میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور دیگر رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔پارٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بیرون ملک ہونے اورخراب طبیعت کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مخدوم امین فہیم پیپلزپارٹی سربراہ ہیں۔ ان سے اختلافات معمولی نوعیت کے ہیں، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ خصوصی عدالتوں کے قیام سے متعلق تفصیلات کا ابھی علم نہیں،تاہم دہشت گردی کے مقدمات سست رفتاری سے چلنے کے باعث مسائل پیدا ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.