26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:24
بانکی مون کا وزیر اعظم کو فون، سانحہ پشاور کی مذمت
جیو نیوز - اسلام آباد..........اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے سانحہ پشاور کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مشکل کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیر اعظم نواز شریف کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے ٹیلی فون کر کے پشاور میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی اور افسوس کا اظہار کیا۔بانکی مون نے کہا کہ پوری عالمی برادری نے بربریت کے اس واقعے کی مذمت کی ہے اوروہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔