26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:40
اسپیڈی ٹرائل کورٹس میں صرف دہشتگردوں کی سماعت ہوگی:ظفر الحق
جیو نیوز - اسلام آباد........سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ اسپیڈی ٹرائل کورٹس میں صرف جیٹ بلیک دہشت گردوں کا ٹرائل ہوگا، دعا ہے کہ مستقبل میں ایسی عدالتوں کی ضرورت نہ پڑے۔ راجہ ظفر الحق نے یہ بات اسلام آباد میں قائد اعظم کی سالگرہ اور کرسمس کا کیک کاٹنے کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ عام عدالتوں میں ایسا بندوبست نہیں تھا کہ جو دہشت گرد پکڑے جاتے ان کو سزا دی جا سکے، گواہ گواہی دینے پر تیار نہیں ہوتے تھے، اس لیے سیاسی قیادت نے متفقہ طور پر فوری سماعت کی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کیا۔ راجہ ظفر الحق نے کہا کہ عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے دھرنا ختم کیا اور میاں صاحب کی قیادت کو تسلیم کیا۔