تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:56

جماعت اسلامی اقامت دین کی جدو جہد کی تحریک ہے :حافظ نعیم الرحمن

جیو نیوز - کراچی.........جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نےکہا ہے کہ شہادت حق کا مطلب ہی یہی ہے کہ مظلوم کے حق میں اور ظالم کے خلاف شہادت دی جائے،اہل حق کے پاس ایمان کی طاقت ہے اور باطل قوتوں کے پاس ٹیکنالوجی اور میڈیا کی قوت ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے لانڈھی میں جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے اجتماع ارکان سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے، جس کے ارکان نے اللہ کے دین کو نافذ کرنے کا حلف اُٹھایا ہے، نظم جماعت کی اطاعت ہماری دستوری ذمہ داری ہے، تبدیلی کیلئے صالح اور باکردار لوگوں کو ایک بڑی اجتماعیت کے گرد جمع ہوناضروری ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اللہ کی خوشنودی کی خاطر ہم سب ایک جگہ جمع ہوئے ہیں اور ہم سب آپس میں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور معاشرے میںاصلاح کا کام کررہے ہیں۔ بڑے مقصد کے لئے کام کرنے والوں کے دل بھی بڑے ہوتے ہیں اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ شفیق اور مہربان ہوتے ہیں، جماعت اسلامی کا اپنا ایک پورا نظام ہے،جس میں سمع واطاعت کے ساتھ ساتھ تنقید اور احتساب بھی ہے لیکن تنقید اور احتساب کے کچھ آداب ہوتے ہیں، تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے، ہم سب ایک دوسرے کی اصلاح کا کام کررہے ہیں اور نظم جماعت کی پابندی کا ہم نے حلف اُٹھایا ہے، ہم غیر مشروط طور پر حق کا ساتھ دیتے ہیں، حق حق ہوتا ہے، باطل باطل ہوتا ہے، شہادت حق کا مطلب ہی یہی ہے کہ مظلوم کے حق میں اور ظالم کے خلاف شہادت دی جائے، قاتل اور جابر سے نفرت نہیں بلکہ اُس کے ظلم اور جبر سے نفرت کی جائے اور کوشش کی جائے کہ اُن کی اصلاح ہوسکے، اجتماعی بندگی چند گھنٹوں کیلئے نہیں بلکہ پوری زندگی اس کام کیلئے لگادی جائے، جو وقت اللہ نے ہمیں دیا ہے اُس کی قدر کی جائے، وقت ہمارے پاس اللہ کی امانت ہے، اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں ودیگر عزیز واقارب کو آگ سے بچایا جائے اور اپنے کردار اور اخلاق سے لوگوں کو دین کے قریب لایا جائے اور اُنہیںاقامت دین کی جدوجہدکا ہمنوا بنایا جائے اپنے خاندان اور پورے معاشرے کی اصلاح کا کام کیا جائے۔ امیر ضلع بن قاسم محمد اسلام نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے لیکن اس ملک میں خائن اور کرپٹ حکمرانوں نے قبضہ کرلیا ہے۔ سید مفخر علی نے کہا کہ مؤمنین کی صفات یہ ہے کہ وہ ایک دوسرے سے محبت سے پیش آتے اور اللہ کی خوشنودی کیلئے لوگوں سے محبت اور نفرت کریں۔ مولانا ضیاء الرحمن فاروقی نے کہا کہ دعوت دین کا کام کرنے والوں کی زبان میٹھی اور شیریں ہونی چاہیے، ایک دوسرے کی عزت اور احترام کے ذریعے ہی دعوت دین کا کام بہتر انداز میں کیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر سیکریٹری مرزا فرحان بیگ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.