26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 14:44
پشاور:فوج اور پولیس کی اشیاء سے ملتے جلتے سامان کی کھلے عام فروخت
جیو نیوز - پشاور.........گزشتہ چند سالوں سے رونما ہونے والے دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں سرکاری فورسز کی اصلی یا جعلی وردیوں کا استعمال ہوتا رہا۔ پشاور میں ایسے کئی مارکیٹ موجود ہیں جہاں فورسز کے زیر استعمال یا ان سے مشابہت رکھنے والی اشیاء کھلے عام بغیر اجازت کے فروخت ہورہی ہیں۔پشاور کے علاقے فقیرآباد میں فورسز وردیوں سمیت دیگر اشیاء فروخت ہوتی ہیں۔ یوں تو یہ بازار افغانستان پر روس حملے کے بعد آباد ہوا تھا اور یہاں کے افغانی دکاندار افغانستان سے آنے والے روسی سامان فروخت ہوتا تھا لیکن اب یہاں پاکستانی فورسز سے مشابہت رکھنے والا سامان فروخت ہوتا ہے، ان درجنوں دکانوں میں صرف 2دکاندار ہی یہ اشیاء فروخت کرنے کے مجاز ہیں۔ اس بازار میں فوجی جوتے، پانی کی خالی بوتلیں، جیکٹس، چھریاں، دوربین اور دیگر اشیاء فروخت ہوتی ہیں۔ دکانداروں کے مطابق ان چیزوں میں سے اکثر سامان چین سے لایا جاتا ہے اور بعض مقامی طور پر تیارکیا جاتا ہے۔یہ سامان صرف فقیر آباد میں ہی نہیں بلکہ کارخانو مارکیٹ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کیا جاتا ہے۔ یوں تو اس سامان کی خریداری کے لئے این او سی اور سروس کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن یہاں اس کی بھی ضرورت نہیں۔