26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 14:28
ملک بھر میں 6 ہزار سے زیادہ مشتبہ افراد کو حفاظتی تحویل میں لینے کا فیصلہ
جیو نیوز - اسلام آباد..........وزارت داخلہ نے ملک بھر میں 6ہزار سے زیادہ مشتبہ افراد کو حفاظتی تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا جن کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق بیشتر افراد کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے ملک بھرسے 6ہزار 777مشتبہ افراد کو حفاظتی تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے،وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں اور اسلام آباد انتظامیہ کو گرفتاری کیلئےاحکامات جاری کر دیے ہیں،فہرست میں موجود افراد کو آئندہ 48 گھنٹوں میں حفاظتی تحویل میں لیےجانے کا امکان ہے،مشتبہ افراد کی فہرست میں سندھ سے ایک ہزار اور اسلام آباد سے 23 افراد کے نام شامل ہیں ،خیبر پختونخوا سے4000 سے زائد اور بلوچستان کے 338 مشتبہ افراد کی فہرست تیار کی گئی ہے جبکہ ممکنہ طورحفاظتی تحویل میں لیےجانے والوں میں 1416افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔ان افراد کیلئے شہر سے باہر جانے پرمتعلقہ پولیس اسٹیشن کو مطلع کرنا لازمی ہے،مشتبہ افراد کا ریکارڈ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے شیڈول 4میں موجود ہے۔