26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 15:0
قوم سے خطاب میں جو اعلان کیے ہیں، ان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، وزیراعظم
جیو نیوز - اسلام آباد........وزیراعظم نوازشریف نے ہدایت کی ہے کہ انہوں نے قوم سے خطاب میں جو اعلانات کیے ہیں ان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا سیاسی اور قانونی مشیروں کے ساتھ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے اپنے قوم سے خطاب میں اعلانات پر عمل درآمد کیلئے سیاسی وقانونی مشیروں اورمعاونین سےمشاورت کی ۔وزیر اعظم نواز شریف نے عمل درآمد کے لیے جائزہ اجلاس کل بلانےکا فیصلہ کیا ہے۔