26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 15:28
پاک فوج میں 7 میجرجنرلز کاتبادلہ، ایک بریگیڈیئر کی ترقی
جیو نیوز - راولپنڈی.......... پاک فوج میں 7 میجرجنرلزکے تبادلے کر دیے گئے جبکہ ایک بریگیڈیئرکو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ میجر جنرل شیر افگن کوآئی جی ایف سی بلوچستان جبکہ میجر جنرل نصراللہ طاہر کو ڈائریکٹر جنرل انفینٹری تعینات کیاگیاہے ۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج میں اہم عہدوں پر تبادلے کیے گئے ہیں۔ میجر جنرل شیر افگن کوآئی جی ایف سی بلوچستان تعینات کیا گیا ہے، اس سے پہلے وہ 23 ویں ڈویژن میں جنرل آفیسر کمانڈر تھے۔ میجر جنرل نصراللہ طاہر کو ڈائریکٹر جنرل انفنٹری جبکہ میجر جنرل مسرت نواز ملک کو ڈی جی آپریشنز اینڈ پلان جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز تعینات کیا گیا ہے۔ میجر جنرل محمد اعجاز شاہد کو آئی جی ایف سی بلوچستان سے تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل فارن ملٹری کوآپریشن تعینات کردیاگیاہے۔ میجر جنرل عمر فاروق برکی کو جی ایچ کیو کی ایم ایس برانچ میں وائس ملٹری سیکریٹری اور میجر جنرل سید نجم الحسن شاہ کو ڈی جی انفینٹری سے تبدیل کرکے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں چیف انسٹرکٹر اے ڈویژن تعینات کردیاگیاہے۔ میجرجنرل مشتاق احمدفیصل کوڈائریکٹرجنرل لاجسٹکس سے ڈی جی این ایل سی تعینات کیاگیاہے۔بریگیڈئیرعبدالله ڈوگر کومیجرجنرل کے عہدے پر ترقی دے کر جی او سی سکستھ آرمرڈ ڈویژن تعینات کیاگیاہے ۔ تمام افسر جنوری اور فروری میں اپنے نئے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔