تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 15:16

ملک میں یکجہتی کا سہرا وزیر اعظم کے سر ہے، میاں افتخار حسین

جیو نیوز - نوشہرہ.........عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ملک میں قومی یک جہتی کا سہرا وزیر اعظم نواز شریف کے سر ہے۔نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف سیاسی و مذہبی جماعتیں،حکومتی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں،اس قومی یک جہتی کے لیے وزیر اعظم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ یک جہتی برقرار رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.