تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 16:16

وزیراعظم کی مشیروں سے مشاورت،عملدرآمد کیلئے جائزہ اجلاس آج ہوگا

جیو نیوز - اسلام آباد.......وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ قوم سے خطاب میں جو اعلان کیے ہیں، ان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، وزیراعظم نے اپنے اعلانات پر عمل درآمد کےلیے جائزہ اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ملک بھر میں کسی طرح کی عسکری تنظیموں اور مسلح جتھوں کی اجازت نہیں ہوگی ۔انسداد دہشت گردی کے ادارے نیکٹا کومضبوط اور فعال بنایا جارہاہےدہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث مجرم قانونی نظام کی کمزوری کےباعث سزاسے بچتے رہے لیکن اب اسپیشل ٹرائل کورٹس قائم کی جارہی ہیں۔یہ کہنا تھا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب قوم سے خطاب میں وزیر اعظم کا ۔اب وزیر اعظم نے اپنی تقریر کے 20نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کے لیے قانونی مشیروں اور معاونین سے مشاورت کی ہے،جس میں انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ قوم سے خطاب میں کیے گئے اعلانات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔قوم سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عدم برداشت کو فروغ دینے والے لٹریچر ، اخبارات اور رسائل کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے دہشت گردوں اور دہشت گرد تنظیموں کی فنڈنگ کے تمام وسائل مکمل طورپر ختم کیے جارہے ہیں کالعدم تنظیموں کو دوسرے نام سے کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔وزیر اعظم نے اعلانات پر عمل درآمد کےلیے جائزہ اجلاس بھی آج طلب کر لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.