26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 16:16
لاہور میں حساس ادارے کے چھاپے ، 6 مبینہ دہشت گرد زیرحراست
جیو نیوز - لاہور......لاہورمیں2مقامات پر سرچ آپریشن کےدوران 6 مبینہ دہشتگرد گرفتار ہوئے۔ ملزمان سے حساس اداروں کی وردیاں اور کوٹ لکھپت جیل کے نقشہ اور اہم دستاویزات برآمد ہوئیں۔ لاہور کے علاقے نواں کوٹ فریدکالونی میں حساس اداروں کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے دوران دوخواتین سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا ۔ ملزمان کے قبضے سے کوٹ لکھپت جیل کا نقشہ ، راکٹ لانچر، حساس اداروں کی وردیاں ، جوتے ، بیگ ،لیپ ٹاپ اوراہم دستاویزات برآمد ہوئی ، ایک اور کارروائی لاہور میں وزیراعظم ہاؤس جاتی عمرہ کے قریب اڈہ پلاٹ میں کی گئی۔ جہاں سے 3 مشتبہ افراد حراست میں لیے گئے۔ ملزمان کی عمریں 22سے25سال کے درمیان ہیں جو مشکوک سرگرمیوں میں مصروف تھے۔ تینوں افراد کوتحقیقات کےلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔