26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 18:58
ٖبے نظیر بھٹو کی برسی پر ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیل
جیو نیوز - کراچی .....چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مقبول باقر نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں 27 دسمبر کو تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ فہیم احمد صدیقی نے جیو نیوز کو بتایا کہ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی ہدایت پر 27 دسمبر کو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر ہائیکورٹ سمیت صوبے کی تمام ماتحت عدالتوں میں 27 دسمبر کو تعطیل ہوگی۔