تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 18:58

لاڑکانہ میں داعش کا کوئی وجود نہیں،نثار کھوڑو

جیو نیوز - کراچی..... سینئر وزیر سندھ نثار کھوڑونے کہا ہے کہ لاڑکانہ میں داعش سے متعلق وال چاکنگ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ضلع میں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے۔ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔نثار کھوڑو نے کہا کہ دہشت گردوں کے کسی بھی جگہ موجودگی کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا تاہم کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لئے لاڑکانہ میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.