تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:14

دہشتگردی سے جڑے مدارس کی نشاندہی کی جائے،طاہر اشرفی

جیو نیوز - لاہور .....چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہراشرفی نے حکومت سےمطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی سے جڑے مدارس کی نشاندہی کی جائےاوروزیرداخلہ نے جن مدارس اورمساجد میں دہشت گردی کی بات کی ہے انہیں منظرعام پر لایاجائے۔ جامعہ مسجد صدیق اکبر جوہر ٹاؤن میں خطبہ جمعہ المبارک کے بعد میڈیا سےگفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آج 73ہزار مساجد میں نماز جمعہ کے بعد دہشت گردی کی مذمت کی گئی ہے۔علامہ طاہراشرفی نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ کی آڑ میں مدارس اورمساجد کےخلاف مذموم پراپیگنڈا بند کیاجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مذہب کے نام پر معصوم شہریوں کاگلا کاٹنے کاسلسلہ بھی بند کیاجائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.