تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:14

کوئٹہ میں پیٹرولیم جیلی کا استعمال بڑھ گیا

جیو نیوز - کوئٹہ......... کوئٹہ میں خشک سردی کا ڈیرہ ہے۔ اس موسم میں ہاتھوں اور پیروں کی جلد کی حفاظت کے لیے پیٹرولیم جیلی کا استعمال بڑھ گیا ہے۔وادی کوئٹہ میں آج کل خشک سردی کا راج ہے،خشک ہواؤں اور موسم نے یہاں کے باسیوں کے مزاج خشک کیے ہوں یا نہ ہوں، مگر ہاتھ ، چہروں اور پائوں کو تو خشک کرہی دیا ہے ۔ایسے موسم میں جب ان کے ہاتھ اور پائوں پھٹنے لگے تو انھیں یاد آئی ہے دیسی ساختہ ویزلین کی،جو شہر کے مختلف مقامات پر فروخت کی جارہی ہے۔اس کاروبار سے وابستہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم جیلی ایران سے آتی ہے جس میں وہ مقامی طور پر کھوپرے یا دوسرا کوئی تیل استعمال کرکے دیسی ویزلین کی شکل میں فروخت کرتے ہیں۔موسم خشک سرد ہو اور ایسے میں ہاتھ اور پائوں کی ہئیت بگڑرہی ہو تو ایسے میں کم خرچ بالانشین کےمقولے پر عمل پیرا ہوکر پیٹرولیم جیلی کا استعمال ہی غنیمت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.