26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:14
آئندہ موٹر وے کسی صورت بند نہیں کی جائے گی، آئی جی موٹروے
جیو نیوز - اسلام آباد....... آئی جی موٹروے پولیس ذوالفقار چیمہ نے کہا ہےکہ آئندہ موٹر وے کسی صورت بند نہیں کی جائے گی، گہری دھند کی صورت میں گاڑیوں کو قافلے کی شکل میں لایا جائے گا۔ ایک بیان میں انسپکٹر جنرل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ذولفقار چیمہ نے کہا کہ آئندہ دھند کی صورت میں بھی موٹروے کھلی رہے گی، دھند کے باعث گاڑیوں کو قافلے کی شکل میں چلایا جائے گا، قافلے کے ساتھ موٹروے پولیس کی پیٹرولنگ موبائل چلیں گی۔