تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:14

بے نظیر بھٹو شہید کی ساتویں برسی کل منائی جائے گی

جیو نیوز - گڑھی خدا بخش.........سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی ساتویں برسی کل منائی جائے گی۔ برسی کی تقریبات کے لیے گڑھی خدا بخش میں انتظامات کو آخری شکل دی جارہی ہے۔ سابق صدر آصف زرداری نے بختاور بھٹو کے ساتھ بےنظیر بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ پروگرام کے مطابق برسی کی تقریبات کا آغاز کل صبح دس بجے قران خوانی سے ہو گا۔ بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کے مزاروں پر چادریں چڑھائی جائیں گی جس کے بعد لنگر تقسیم کیا جائے گا۔ مرکزی جلسے کا آغاز دوپہر دو بجے مشاعرے سے ہو گا ، بعد میں پیپلز پارٹی کے رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے میں آصف علی زرداری شرکت کریں گے تاہم پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری طبی وجوہات اور بیرون ملک ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکیں گے۔ برسی کی تقریبات کے دوران 6ہزار سے زائد پولیس اور رینجرز اہل کار تعینات کیے جائیں گے۔ جلسہ گاہ اور اطراف کے علاقوں میں ایک سو سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر دئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.