26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:14
میں نہ گرفتاری دوں گا نہ ضمانت کراؤں گا، مولانا عبدالعزیز
جیو نیوز - اسلام آباد...........مولانا عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ وہ نہ تو گرفتاری دیں گے اور نہ ہی ضمانت کرائیں گے۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کے دوران مولانا عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پرویز مشرف کو گرفتار کیا جائے، پھروہ گرفتاری دے دیں گے۔ مولانا عبدالعزیز نے دعویٰ کیا کہ ان پر مقدمہ کرنے والے شخص جبران کے خلاف بھی مقدمہ درج ہے۔