26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:19
کراچی:برنس روڈ پر دورانِ ڈکیتی فائرنگ ،13سالہ بچی جاں بحق
جیو نیوز - کراچی .........کراچی میں برنس روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بچی جاں بحق ہو گئی۔ شہریوں نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کے بعد تشدد کا نشانا بنا کر رینجرز کے حوالے کر دیا۔ رینجرز کا کہنا ہے کہ دو ڈاکو برنس روڈ پر دکان میں لوٹ مار کر رہے تھے۔ شہریوں کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر 13 سالہ بچی موقع پر جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ شہریوں نے دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانا بنایا اور رینجرز کے حوالے کر دیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ برنس روڈ اور اطراف میں آئے روز لوٹ مار کی وارداتیں ہو رہی ہیں مگر پولیس ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔