تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:19

سفیر پاکستان برائےترکی ہارون شوکت کی زندگی پر ایک نظر

جیو نیوز - انقرہ............سفیر پاکستان محمد ہارون شوکت نے 22 جون 2011ء کو سابق ترک صدرعبداللہ گل کی خدمت میں اپنی سفارتی اسناد ِ تقرری پیش کرتےہوئے عہدے کا آغاز کیا تھا۔ایک سفارت کار کی حیثیت سے جناب ہارون شوکت نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی سن 1978 میں پاکستان کے دفتر خارجہ سے شروع کی تھی ۔ان کی بیرون ملک پہلی تقرری انقرہ میں ہی 1982ء تا 1986ء رہی۔ وہ پاکستانی دفترِ خارجہ کے انتہائی تجربہ کار سفارت کاروں میں شمار ہوتے ہیں جنہیں ترکی زبان پر بھی عبور حاصل ہے۔انہوں نے متعدد ممالک میں اپنی سفارتی ذمہ داریوں کو احسن طریقے پوراکیاہے جن میں فرانس، امریکا، نائیجیریااور سعودی عرب شامل ہیں۔ہارون شوکت نے بطور پاکستانی سفیر برازیل میں 2006ء تا 2008ء اپنی خدمات انجام دیں جس کے علاوہ انہیں بولیویا ،کولمبیا،پیرا گوئے اور سرینام کے اعزازی سفیر کی بھی ذمہ داریاں ادا کرنے کو ملیں۔ انقرہ میں بطور سفیر تقرری سے قبل وہ پاکستانی دفتر خارجہ میں بطور سیکریٹری خصوصی برائے امور افغانستان کا عہدہ سنبھالے ہوئے تھے، اس کے علاوہ انہوں نے پاکستانی دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے امور جنوبی ایشیاء اور ڈائریکٹر جنرل برائے اقوامِ متحدہ کے بھی فرائض اداکیے تھے۔انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ماسٹرز کی ڈگری کے ساتھ ساتھ پیرس کی بین الاقوامی انسٹیٹیوٹ برائے سیاسی علوم سے پوسٹ گریجوشین بھی کیا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نےاقوامِ متحدہ کےپروگرام برائے قیام امن کا تربیتی کورس اٹلی سے اور نیشنل مینجمنٹ کورس پاکستان ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج سے کیا ۔ہارون شوکت شادہ شدہ ہیں اور ان کے تین بچے ہیں جبکہ اُنہیں فارغ اوقات میں کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.