تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:19

اورکزئی، ایبٹ آباد اور شورکوٹ میں حادثات، 16 افراد جاں بحق

جیو نیوز - کراچی........اورکزئی ایجنسی، ایبٹ آباد اور شورکوٹ میں مختلف ٹریفک حادثات میں 16افراد جاں بحق اور 10سے زائد زخمی ہوگئے۔ لوئراورکزئی ایجنسی کےعلاقے سرہ میلہ میں کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ کوچ اورکزئی ایجنسی کےعلاقے کلایہ سے کوہاٹ آرہی تھی۔ حادثے میں 12افراد جاں بحق اور 8زخمی ہوگئے۔مرنے والوں اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ایبٹ آباد میں جبری سے حویلیاں جانے والی بس بودلا کے قریب کھائی میں جاگری۔ حادثے میں 4مسافرجاں بحق اور 6زخمی ہوگئے ۔اُدھر شورکوٹ میں کراچی سے راولپنڈی جانےوالی کار ریلوے پھاٹک پر پاکستان ایکسپریس ٹرین کی زد میں آگئی۔ حادثے میں 2بچوں سمیت4 افراد زخمی ہوئےجنہیں اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.