تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:19

اسکول حملے کے بعد پوری قوم اکٹھی ہو گئی، امیر جماعت اسلامی

جیو نیوز - پشاور.........جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے کہاہے کہ پشاورسکول حملے کے بعدپوری قوم کا اکٹھا ہونا اس بات کاثبوت ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہے اورپوری قیادت کی جانب سے اختیارملنے کے بعدموجودہ حکومت کاامتحان شروع ہوگیا ہے۔ وہ جیونیوز پشاورکے دورے کے موقع پرانٹرویودے رہے تھے۔ امیرجماعت اسلامی سراج الحق پشاورمیں جیونیوزکے دفترآئے اورانٹرویومیں کہاکہ سیاسی جماعتوں کامشترکہ مؤقف وزیراعظم نوازشریف اوران کی ٹیم کاامتحان ہے۔سراج الحق نے کہاکہ اداروں کاکام ہے کہ وہ موجودہ صورتحال میں کیالائحہ عمل اختیارکرتے ہیں تاہم آئین اور قانون کے تقاضےنظراندازنہیں ہونے چاہئیں۔سراج الحق کاکہناتھاکہ حکومت کوجومینڈیٹ ملاہے اس کاپھل عوام امن کی صورت میں چاہتے ہیں۔ سراج الحق نے مزیدکہاکہ ہم نے دنیابھرپیغام دیدیاہے کہ ہم امن چاہتے ہیں اور2015ء امن کاسال ہوناچاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.