26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:19
کرپشن کی لعنت بھی ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، الطاف حسین
جیو نیوز - لندن..........الطاف حسین نے کہا ہے کہ انتہاپسندی کی طرح کرپشن کی لعنت بھی ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سرکاری زمینوں کی لوٹ مار اور کرپشن کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات کرائیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورآئی ایس آئی کے سربراہ جنرل رضوان اختر سے اپیل کی ہے کہ دہشت گردی کے ساتھ سرکاری زمینوں کی لوٹ مار اور کرپشن کی روک تھام کے لیے بھی فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے یہ اپیل رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے کہاکہ پاک فوج کی قیادت ملک کو بچانے کے لیے دہشت گردوں کے خلاف جرأت اور بہادری کے ساتھ جو اقدامات کررہی ہے وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے آرمی چیف اورآئی ایس آئی کے سربراہ سے اپیل کی کہ کراچی میں قیمتی سرکاری زمینوں کی کوڑیوں کے دام خریدوفروخت اور کرپشن کی لعنت کے خاتمہ کے لیے اقدامات کریں تو یہ ملک پراحسان ہوگا۔