26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:19
بینظیر کے نام پر ووٹ لے کر نوکریاں فروخت ہو رہی ہیں، ایاز پلیجو
جیو نیوز - ٹنڈومحمدخان........قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطف پلیجو نے کہا ہے کہ شہیدوں کے قصے سناکرسندھ کے عوام کی زندگیوں کا سودا کیا جارہا ہے۔ٹنڈومحمدخان میں ’’محبت ِ سندھ بیدار مارچ‘‘ کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے۔ عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطف پلیجو نے کہا کہ سندھ بھر میں ٹی ایم اے میں آنے والے فنڈز میں 7سال سے کرپشن کی جارہی ہے، ملک میں جمہوریت کے نام پرعوام کے مستقبل کو فروخت کیا جارہا ہے، سندھ میں زرعی اشیاء کا کوئی ریٹ نہیں، ملز مالکان فی من گنا 182 کی جگہ 155 روپے میں خرید رہے ہیں جو آبادگاروں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔بی بی کی برسی منائی جارہی ہے لیکن ان کے مقدمے میں پیشی پر جانے کو کوئی تیار نہیں۔