26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:51
حیدرآباد: پی پی کارکنوں کا احتجاج،ایک کی خود سوزی کی کوشش
جیو نیوز - حیدرآباد..........حیدر آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے پارٹی کے مقامی رہنماؤں کی کرپشن کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ایک کارکن نے خود سوزی کرنے کی کوشش کی تاہم دیگر کارکنوں نے اُسے بچا لیا۔حلقہ پی ایس 49سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے پارٹی کے مقامی رہنماؤں غلام رسول کلہوڑو اور شبیر سنگراسی کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ احتجاج کے دوران عزیز نامی کارکن نے پیٹرول چھڑ کر خود کو آگ لگالی۔ تاہم دیگر کارکنوں نے فوری طور پر آگ بجھادی۔ بعد میں کارکن کے بے ہوش ہونے پر اسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ مقامی رہنماؤں نے پارٹی فنڈز میں خوردبرد کی ہے اور نوکریاں حقیقی کارکنوں کو دینے کے بجائے فروخت کی جارہی ہیں۔