26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:35
مولانا عبدالعزیز کی گرفتاری کیلئے سول سوسائٹی کا مظاہرہ
جیو نیوز - اسلام آباد..........سول سوسائٹی نے مولانا عبدالعزیز کی گرفتاری کےلیے تھانہ آب پارہ کے سامنے مظاہرہ کیا۔ سول سوسائٹی نے مولانا عبدالعزیز کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنےو الے جج کو سیکیورٹی دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے مولانا عبدالعزیز کی گرفتاری کےلیے تھانہ آب پارہ کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عدالت سے مولانا عبدالعزیز کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے با وجود پولیس انہیں کیوں گرفتار نہیں کر رہی۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مولانا عبد العزیز کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے والے جج کی سیکیورٹی کےلیے بھی اقدامات کیے جائیں۔ اس موقع پر سانحہ پشاور کے شہدا کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں۔