تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 21:24

سیکورٹی پلان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب

جیو نیوز - لاہور..........وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیکورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور تعلیمی اداروں اور ایئرپورٹس کی سیکورٹی مزید سخت کی جائے۔ لاہور میں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےشہبازشریف نے کہا کہ سیکورٹی اقدامات کی مانیٹرنگ مؤثر بنائی جائے اورانہیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے۔ قائد اعظم سولر پارک منصوبے پر اجلاس میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 100 میگاواٹ سولر پاور کا منصوبہ آخری مراحل میں ہے۔ اس منصوبے پر چینی کمپنی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ اس سے قبل صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور نے قوم اور دنیا کو ہلاکر رکھ دیا، دہشت گردوں کا نام و نشان مٹا کر وطن کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.