تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:25

کوہاٹ:7دہشتگردوں کی لاشوں میں سے دو کی شناخت ہوگئی

جیو نیوز - کوہاٹ ......کوہاٹ سے گزشتہ روز ملنے والی7دہشتگردوں کی لاشوں میں سے دو کی شناخت ہوگئی۔دونوں دہشتگرد ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کے دوران ہونیوالے بم دھماکوں میں ملوث تھے ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوہاٹ سے 7 دہشتگردوں کی لاشیں ملی تھیں۔ ہلاک دہشتگردوں میں سے دو کی شناخت قمرزمان اور سہیل کے نام سے ہوئی ہے جو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقوں خیرآباد اور تھویافضل کے رہائشی ہیں ۔ پولیس کے مطابق دونوں دہشتگرد ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام میں ہونیوالے بم دھماکوں کی واردارتوں میں ملوث تھے، لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.