27 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 5:14
ہنگو:خزینہ چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 20 دہشت گرد ہلاک
جیو نیوز - ہنگو..........ہنگومیں خزینہ سیکیورٹی چیک پوسٹ پردہشتگردوں کاحملہ، جوابی کارروائی میں 20 دہشت گرد مارے گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کےحملہ ناکام بنادیاگیا۔فورسز نے جوابی کاروائی میں 20دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لوئر اور کزئی کے علاقہ شرین درہ میں خزینہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس پر سیکیورٹی فورسز نےبھرپور جوابی کارروائی کی ،کارروائی میں 20دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔سیکیورٹی فورسز نے 9دہشت گردوں کی لاشیں قبضے میں لےلی ہیں اور لاشوں کو کلایا ہیڈ کواٹر منتقل کردیاگیا ہے جبکہ دیگر لاشوں کو دہشت گرد لےکر فرار ہوگئے ہیں ۔فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔