تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 12:0

قومی ایکشن پلان ،وفاق،صوبوں کی سطح پر ورکنگ گروپس کی تشکیل

جیو نیوز - اسلام آباد......وزیراعظم نے انسداد دہشت گردی پلان پر عمل درآمدیقینی بنانے کے لیے وفاق کی سطح پربھی الگ الگ ورکنگ گروپس قائم کرد یئے ہیں ، جن میں وفاقی وزراء کے علاوہ ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی اور دیگر اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شامل ہوں گے ۔ ذرائع کا کہناہےکہ وفاقی وزیرداخلہ کی سربراہی میں کالعدم تنظیموں کو کام کرنے سے روکنے،مسلح جتھوں کے خاتمے،اشتعال انگیز مواد کی روک تھام اور انسداد دہشت گردی فورس کے قیام ،افغان مہاجرین کی رجسٹریشن اورواپسی،مدارس اصلاحات ،سوشل میڈیا پر دہشت گردوں کی رسائی روکنے،کراچی آپریشن کی نگرانی،مذہبی استحصال روکنے،پنجاب میں انتہا پسندی کے خاتمے،فرقہ وارایت میں ملوث گروپوں کے خلاف کارروائی کی الگ الگ ورکنگ گروپس قائم کردیئے ہیں۔ فاٹا میں ترقیاتی اصلاحات و آئی ڈی پیز کی واپسی کے لئے گورنرخیبرپختون خواہ ،دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لئے وزیرخزانہ اسحاق اورمیڈیا پر دہشت گردوں کی تشہیرروکنے کے لئے وزیراطلاعات کی سربراہی میں الگ الگ ورکنگ گروپس بنائےگئے ہیں ۔ فوجداری اصلاحات کے لئے وزیرقانون کی سربراہی میں ورکنگ گروپ بنایاگیاہے۔ ان ورکنگ گروپس میں متعلقہ وزارتوں کے وزراء اورسیکرٹریز سمیت سول وعسکری حکام بھی شامل ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.