27 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 12:16
سیکیورٹی خدشات ،پنجاب کے اسکولوں میں چھٹیاں بڑھا دی گئیں
جیو نیوز - لاہور......سیکیورٹی خدشات کےپیش نظرپنجاب بھرکے نجی اور سرکاری اسکولوں میں چھٹیاںبارہ جنوری تک بڑھا دی گئیں۔محکمہ تعلیم پنجاب کےحکام کےمطابق صوبےکےنجی اورسرکاری اسکولوں میں چھٹیوں میں توسیع کر دی گئی ہے۔اس سے پہلے اسکولوں کودوجنوری تک چھٹیاںدی گئی تھیںجواب بارہ جنوری تک ہوں گی ،یہ فیصلہ اسکولوںمیںسیکیورٹی انتظامات مکمل کرنےکیلئے کیاگیاہے،بتایاگیا ہےکہ صوبے بھر میں تعلیمی اداروں کی دیواریں اونچی کرنے کا کام جاری ہے،جبکہ سیکیورٹی گارڈزکی بھرتی کے علاوہ دیگر حفاظتی اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔