تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 16:34

غیر معمولی حالات غیر معمولی اقدامات کا تقاضا کرتے ہیں، پاکستان

جیو نیوز - اسلام آباد.........پاکستان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کا احترام کرتے ہیں، ملک غیر معمولی حالات سے گزر رہا ہے اور غیر معمولی حالات غیر معمولی اقدامات کا تقاضا کرتے ہیں۔ پاکستان کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کےبیان پر رد عمل سامنے آ گیا ہے۔ وزیرا عظم نواز شریف کو اقوام ِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون کے ٹیلی فون سے متعلق خبر پر حکومتی ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ پاکستان بین الاقوامی برادری کا احترام کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو غیر معمولی صورتحال غیر معمولی اقدامات کرنا پڑ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پُر امن پاکستان پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔ عالمی ادارے کے سربراہ نے جمعرات کو وزیر اعظم نواز شریف کو فون کر کے زور دیاتھا کہ پھانسیوں پر عمل درآمد بند کر کے اِس پر عائد پابندی بحال کی جائے۔انہوں نے وزیراعظم سے کہا کہ وہ فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس لیں۔ بان کی مون نے بچوں کی ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس کیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.