تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 15:45

سال 2014ء پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات میں اہم رہا

جیو نیوز - اسلام آباد.........سال 2014پاک روس تعلقات کے حوالے سے اہم اور نہایت مثبت تبدیلی کا سال رہا، سر د جنگ کے بعد سرد مہری کاشکار پاک روس تعلقات میں گرم جوشی آئی۔علاقائی سیکورٹی ، دہشت گردی سے مقابلے، منشیات اور اسلحہ کی اسمگلنگ کی روک تھام سمیت پاکستان اور روس کے مشترکہ مفادات ہیں۔سرد جنگ کے بعد سے اتار چڑھاؤ کے شکار پاک روس تعلقات میں پہلی بار نما یاں گرم جوشی 2014میں اس وقت آئی جب روس کی طیارہ ساز کمپنی نے اسلحہ کی فروخت پر پابندی ختم کرتے ہوئے پاکستان کو MI-35 لڑاکا ہیلی کاپٹرفروخت کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔پاکستان نے روس سے ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹرز MI-26، ہائی پری سین ویپن، آرٹلری، ائیر ڈیفنس سسٹم ، لانگ رینج میزائلز، گا ئیڈڈ میزائلز بھی خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ 1996 تا 2010 تک روس نے پاکستان کو ستر MI-17، ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹرز فروخت کیے۔ ماہرین کے مطابق پاک روس تعلقات میں بہتری نہ صرف افغانستان بلکہ روس اور چین کیلئے بھی اہم ہےاوریہ ان تینوں ملکوں کےدرمیان ایک مجوزہ اتحاد کی طرف بھی ایک اشارہ ہے ۔ روس کے ساتھ تعلقات میں بہتری سےپاکستان کئی فوائدحاصل کرپائےگا۔روس، وسط ایشیائی ریاستوں اور گوادر کےدرمیان رابطے اورنئےسلک روٹ کاحامی ہے ۔ روسی کمپنیاں وسطی ایشیا سے براستہ افغانستان پاکستان آنے والے انرجی کاریڈور کی تعمیر میں دلچسپی لے رہی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.