تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 17:55

فوجی عدالتیں صرف دہشتگردی کے مقدمات کیلئے قائم کی جائینگی، سراج الحق

جیو نیوز - لاہور........جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ فوجی عدالتیں آئیڈیل سسٹم نہیں، محدود مدت کے لیے صرف دہشت گردی کے مقدمات کے لیے قائم کی جائیں گی، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمات فوجی عدالتوں کے زمرے میں آتے ہیں تو ان کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ منصورہ میں مسیحی برادری کے اعزاز میں کرسمس کے حوالے سے استقبالیہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں قیام امن کیلئے قومی امن مارچ کرنا چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتیں محدود مدت کیلئے صرف دہشت گردی کے مقدمات کیلئے قائم کی گئی ہیں، ہر انسان کو صفائی کا موقع ملنا چاہیے، اکثریت نے ان عدالتوں کے قیام کی حمایت کی ہے اس لئے ساتھ چلے ہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کو خود آگے بڑھ کر ماڈل ٹاؤن واقعے کے حوالے سے تحفظات اور مشکلات کو حل کرنا چاہیے،استغاثہ کو موقع ملنا چاہیے کہ اس کی کیا سوچ ہے، حکومت اس سلسلے میں قانونی تقاضے پورے کرے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی فرد، تنظیم یا حکومت کی مسلح سیاسی و اقتصادی دہشت گردی کے خلاف ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.