تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:32

بےنظیر بھٹو کی ساتویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی

جیو نیوز - گڑھی خدابخش ........گڑھی خدابخش میں بینظیر بھٹو کی برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔جیالوں نے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ پیپلزپارٹی ورکرز گروپ کے زیر اہتمام ریلی بھی نکالی گئی۔ پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بینظیربھٹوشہید کی ساتویں برسی کی تقریبات کا آغاز قرآن خوانی سےکیا گیا۔ سندھ سمیت ملک کے مختلف شہروں سے آنے والے پیپلز پارٹی کے قافلوں نےمحترمہ کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور اپنے جذبات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ اُن کے دلوں میں بی بی آج بھی زندہ ہیں۔ جیالوں نے پارٹی کی مخصوص ٹوپیاں پہن کر پر جوش انداز میں جیے بھٹو کے نعرے بھی لگائے۔ بی بی کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں منعقد جلسے میں پیپلز پارٹی کی صوبائی اور قومی قیادت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے خطاب کیا تقریبات کی سیکیورٹی کے لیے 6ہزار سے زائد پولیس اور رینجرز کے اہل کار کو تعینات کیا گیا۔ جلسہ گاہ اور اطراف کے علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے تھے۔بلاول بھٹو زرداری سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنی والدہ کی برسی کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.